6 فروری 2019 - 11:03
طالبان کا افغانستان کے صوبے قندوز کے شمالی علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 28 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ افغان حکام کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز کے شمالی علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا۔ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں 2 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا ، حملے میں 25 افغان فوجی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے،افغان فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 18 طالبان حملہ آوروں کو مار دیا۔

.......

/169